16 جون 2026 - 12:35
مآخذ: ابنا
حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی فوج پسپائی پر مجبور

حزب اللہ لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے سرحدی علاقے میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ اس کے فوجی جوانوں نے سرحدی علاقے میں پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے ان اسرائیلی دستوں کو نشانہ بنایا جو کفرتبنیت گزرگاہ کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے بعد ازاں علاقے کے اطراف اپنی فورسز کو دوبارہ منظم کیا اور پانچ مرکاوا ٹینکوں اور چار فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک بکتر بند یونٹ تعینات کیا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجی جوانوں  نے ان فورسز پر میزائلوں اور توپ خانے کے گولوں سے حملے کیے، جبکہ بیان جاری ہونے تک جھڑپیں جاری تھیں۔

دوسری جانب بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ النبطیہ کے علاقے میں علی الطاہر کی پہاڑیوں کے قریب اسرائیلی فوجیوں کی جانب تین میزائل فائر کیے گئے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور جنگ بندی کے امکانات پر مختلف حلقوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha